پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کھیلنے کا شوق زمان پارک سے اور فاسٹ باولنگ کا شوق ڈینس للی کو دیکھ کر پیدا ہوا :عمران خان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہاہے کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا شوق زمان پارک سے پیدا ہوا اور فاسٹ باولنگ کرنے کا شو ق فاسٹ باولر ڈینس للی کو دیکھ کر پیدا ہو ا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ان کے نانا گورنمنٹ کالج کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ان کے ماموں نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ،زمان پارک میں ساری فیملی رہتی تھی اور وہیں پارک میں ہم سب مل کرکرکٹ کھیلا کرتے تھے جہاں سے کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہ ایک میڈیم پیسر باولر تھے لیکن ڈینس للی کو باولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں فاسٹ باولر بننے کا شوق ہوا جبکہ وہ ایک میڈیم پیسر تھے ان کیلئے فاسٹ باولر بننا انتہائی مشکل کام تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوشش جاری رکھی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ انہیں فاسٹ باولر بننے کیلئے اپنا باولنگ ایکشن مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑا،میڈیم گیند کروانے میں ایکشن اور تھا اور فاسٹ باولر بننے کیلئے ایکشن تبدیل کیا اور وہ وقت انتہائی مشکل تھا کیونکہ کبھی کبھی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تھی جس کے باعث دیگر دوست کھلاڑی اکیڈمی میں ان کا مذاق بھی اڑاتے تھے لیکن انہوں نے اپنی جدو جہد جاری رکھی اور فاسٹ باولر بننے میں کامیا ب ہوئے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ارادے مضبوط ہونے چاہیے ،میں رات کو سونے سے پہلے سوچتا تھا کہ آج مجھ سے کھیل کے دوران کیا غلطیاں ہوئیں اور الگے دن ان پر قابو پانے اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جس دن پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تھی میں اس دن کا اخبار نہیں پڑھتا تھا کیوں کہ میں ایک کھلاڑی ہوں اور مجھے اپنی غلطیوں کا زیادہ اچھے طریقے سے پتہ ہے اس لیے جو ملاحظہ اپنا میں خود کرسکتاہوں وہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…