منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پیرس حملے، ہال میں پھنس جانے والے شہری کا فیس بک پر دل دہلا دینے والا پیغام

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) گزشتہ رات فرانسیسی دارالحکومت میں دہشت گردوں نے اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا جس کے بعد فرانس میں حالت جنگ کا سماں ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 160 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں نے چھ مختلف مقامات پر حملہ کیا جن میں پیرس میں واقع بٹاکلان کنسرٹ ہال بھی شامل تھا جہاں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔ یہ افراد یہاں ایک میوزک کنسرٹ میں شامل تھے اور انہیں میں بینجمن کازینووف نامی شخص بھی شامل تھا جس نے اس اندوہناک واقعے کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر رونگٹے کھڑے کر دینے والی پوسٹس بھیجیں۔زخمی بینجمن نے اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا ”یہاں ہر طرف گولیاں برسائی جارہی ہیں، یہاں کچھ افراد زندہ بچے ہیں وہ سب کو ایک ایک کرکے کاٹ رہے ہیں۔ “ پھر اگلی پوسٹ میں لکھا ”میں زندہ ہوں۔ مجھے بس کچھ زخم آئے ہیں۔ یہاں بربادی ہے، ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں۔“ ایک اور پوسٹ میں بینجمن نے بتایا ” میں ابھی بھی بٹاکلان میں ہوں، میں پہلے فلور پر ہوں اور بری طرح زخمی ہوں۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…