لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان میں 9.2 ٹن سونا خریدا گیاجس میں سے 5.9 ٹن سونا زیورات بنوانے کے لیے استعمال ہواجبکہ3.3 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا، دنیا بھر میں سونے کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے،، تین ماہ کے دوران بھارتیوں نے 268 ٹن سونا خریدا ،جس میں سے 211 ٹن سونے کے زیورات اور 57 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا. چینی بھی سونے کی محبت میں مبتلا پائے گئے، جونوے روز میں 240 ٹن سونا گھروں کو لے گئے ، جن میں سے 187ٹن سونا زیورات اور 52 ٹن سے زائداینٹوں اور اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران امریکہ میں 59 ٹن ، جرمنی میں 33 ٹن ، تھائی لینڈ میں 23ٹن ، ترکی میں 22. ٹن اور ایران میں 20 ٹن سونا خریدا گیا.















































