اسلام آباد(نیوزڈیسک) شیخ رشیدنے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف گڈ گورننس نہیں لاسکتے ،ملک کے حالات خراب ہوئے تو ان کا ساتھ نہیں دوں گا.روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہاکہ سول و فوجی ایک صفحے پر نہیں ہیں اور اگر حالات خراب ہوئے تو وہ نوازشریف کا ساتھ دیں گے ۔شیخ رشید کے بقول میں دعوے سے کہتا ہوں کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں محمود خان اچکزئی وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دونوں کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ بابرہ شریف کے ساتھ جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہے ،ڈھائی سال سے کہہ رہا ہوں کہ تاریخ کی بدترین بیڈگورننس پاکستان میںقائم ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین آنے کا انتظار کروں گا جب ٹرین آئی تو تب فیصلہ کروں گا کہ اس ٹرین پر بیٹھنا ہے یا نہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایس پی آر کا حکومت کے لیے ایک بڑا اشارہ ہے ، بیان ایسا ہے جیسے کھانے پکانے میں ہلکی آنچ پر چھوٹا تڑکا(بگھار)لگانا ہے ،ابھی تو بچے کو پولیو کا ایک قطرہ پلایا گیاہے دوسرا ابھی باقی ہے
”امتحان کی گھڑی میں اچکزئی بابرہ شریف کیساتھ جائینگے،میں ٹرین کا انتظار کروں گا ”
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں