واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکانے داعش کے مختلف ممالک میںکئے جانے والے حملوں کے خلاف موثرحکمت عملی اپنانے اورامریکاکواس سے محفوظ رکھنے کے لئے گزشتہ تین ماہ میں امریکانے امریکاسے عراق اورشام جانے والے اوروہاں سے واپس امریکاواپس آنے والے افراد کاڈیٹااکھٹا کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں ۔امریکاکاخفیہ ادارہ ایف بی آئی اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پرکام کررہاہے اورایسے تمام افراد کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے کہ آیاکہ یہ افراد عراق اورشام اپنے کسی ذاتی مقصدکے لئے گئے تھے یاکہ ان کاتعلق کسی دہشتگردی تنظیم سے ہے اوران کے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ روابط کیسے ہیں ۔ایف بی آئی کی تحقیقات کے بعد جن افراد کے داعش سے روابط رکھنے والے افراد کوقانونی شکنجے میں لاکران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔امریکہ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جانسن نے کہا ہے کہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور ایف بی آئی پیرس واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہمارا علاقائی حکام سے بھی قریبی رابطہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ ایشٹن کارٹر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ یہ فرانس پر بربریت نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ نیٹواتحادی اور داعش کیخلاف متحد ہونے کے باعث ہم مغربی افریقہ سے بحر ہند تک اور امریکہ سے فرانس تک شانہ بشانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔