لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی عمر اکمل کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور انہیں ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے عمرا کمل پر الزامات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو کہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو تاحا ل عمر اکمل کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیںجس سے امکان ظاہر ہوتاہے کہ عمرا کمل کو بر ی کر دیا جائے گا ،دوسری جانب شاہد آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں عمر اکمل کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی شروع ہونے والے جس کے باعث شاہد آفریدی ٹیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔
شاہد آفریدی نے عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل کر نے کامطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں