منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے ڈالر بھارت بھیجے گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترسیلات زر کا ذکر کریں تو ذہن میں دنیا بھر خصوصا مغربی ممالک سے پاکستانی اپنے اہل خانہ کو بھیجی گئی رقوم کا ذکر ذہن میں آتا ہے لیکن گذشتہ ایک سال میں پاکستان سے بھارت بھی ڈالر میں رقم پہلی مرتبہ بھیجی گئی ہے۔پارلیمان کے ایوان بالا کو آج بتایا گیا کہ سال 15-2014 میں پاکستان سے ایک شخص نے مجموعی طور پر 81500 ڈالر بھارت بھی بھیجے ہیں۔تاہم ملکی قانون کے تحت اور سٹیٹ بنک کی ہدایت کے مطابق اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سینٹر سید غنی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایک سوال میں گذشتہ پانچ برسوں میں پاکستان سے بھارت ترسیلات زر کی تفصیل مانگی تھی۔ ایوان کو مہیا کی گئی سال بہ سال تفصیل کے مطابق سنہ 2010 سے کوئی رقم بھارت نہیں بھیجی گئی ماسوائے گذشتہ برس کے جس میں 81500 ڈالر بھارت بھیجے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سرکاری اعداد و شمار حقیقت بیان نہیں کرتے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رقوم کی غیرقانونی طریقوں سے بھی ترسیل ہوتی ہے۔ البتہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کا حجم کتنا ہے۔ادھر وزیر خزانہ نے ایوان کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں مد میں فروری 2013سے لے کر اگست 2015 تک 4560 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایوان کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر 36 بینک کام کر رہے ہیں جن کی ملک بھر میں ساڑھے 12 ہزار سے زائد شاخیں ہیں۔ بینک کھولنے کی شرائط میں ہے کہ اس کی 20 فیصد شاخیں دیہی جبکہ باقی شہری علاقوں میں لازمی ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…