ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے ایک ہی وقت میں 5 گھروں کے افراد کو یرغمال بنا کر سونے کے زیورات اور نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ چاہ باڑی والا میں پیش آئی ، جہاں 15 کے قریب مسلح ڈاکو 5 مختلف گھروں میں داخل ہوئے۔ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 54 تولے سے زائد سونے کے زیورات اور 5 لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔