کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت نے ایان علی کی طرح ڈاکٹرعاصم حسین کی بھی پیپلزپارٹی کو گارنٹی دیدی ہے اور اس کا انکشاف سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے کیاہے۔نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعودنے دعویٰ کیاکہ اسحاق ڈار جب دبئی جاتے ہیں تووہاں آصف علی زرداری سے بھی ملتے ہیں ، جہاں ایان علی کی گارنٹی دی گئی ، وہیں ڈاکٹرعاصم کی بھی گارنٹی دی گئی ہے کہ اْنہیں کچھ نہیں ہوگا،ڈیڈلاک کا معاملہ بھی سارا ڈاکٹرعاصم پر کھڑا ہوا۔ اس انکشاف پر ذوالفقار مرزا کاکہناتھاکہ سب لوگوں کو باالواسطہ تحفظ مل جاتاہے ، جتنے بھی کرپٹ لوگ ہیں توان کاخیال بھی یہی ہے کہ ڈاکٹرعاصم کوکچھ نہیں ہواتو سارے لوگ بچ جائیں گے۔