اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل ورلڈ کانفرنس کا رنگا رنگ میلا سپین کے شہر بارسلونا میں جاری ہے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیاں اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرا رہی ہیں۔ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بظاہر یہ میلہ لوٹ لیا ہے اور اس کے نئے سمارٹ فونز شرکائ کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس کانفرنس میں دوسری کمپنیوں کی جانب سے بھی متعدد ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں جن میں سونی کمپنی کا نیا ٹیبلٹ پی سی “Xperia Z4” بھی شامل ہے جو نہ صرف بہترین ہارڈوئیر سے مزین دنیا کا پتلا اور ہلکا ترین ٹیبلٹ ہے بلکہ یہ ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہے۔اس ٹیبلٹ میں 2560*1600 ریزولوشن کا حامل 10.1 انچ ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے اور Snapdradon 810 64bit پراسیسر نصب ہے جبکہ اس کی ریم 3GB اور فلیش سٹوریج 32GB ہے۔ یہ ٹیبلٹ 128GB میموری کارڈ کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جس کے ذریعے میموری کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 8.1میگا پکسل کا بیک کیمرہ جبکہ 5.1 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ ٹیبلٹ دنیا کے تیز ترین نیٹ ورک 4G-Lte کو سپورٹ کرتا ہے جس کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گے