اسلام آباد( آن لائن )آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا انحصار آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنرمارگریٹ اینڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آسٹریلیا کی ٹیم کی آمد آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے تاہم حتمی فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کرے گا۔