لاہور(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سشانک منوہر نے دونوں ممالک کے د رمیان سیریز کیلئے مزید بات چیت کرنے کی پیشکش کی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شام 5 بجے سشانک منوہر کی کال آئی تھی،جس میں انہوں نے ہوم سیریز کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ،اس موقع پر بی سی سی آئی کے سربراہ نے موہالی اور کلکتہ میں بھارت سے کھیلنے کی پیشکش بھی کی۔شہریار خان کا کہناتھا کہ ہمارا موقف بہت واضح ہے ،ہم دو بار بھارت میں کھیل چکے ہیں ، اب انہیں یہاں آنا چاہئے ،بھارتی جواب کے بعد معاملے پر حکومت سے بات کروں گا ،جس کے بعد انہیں جواب دیا جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ سشانک منوہر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،بھارت میں جو بھی پاکستانی جاتا ہے اس کیخلاف شیوسینا اور دیگر انتہا پسند کھڑے ہوجاتے ہیں،انہیں بتایا ہے کہ بھارت کے حالات ایسے نہیں کہ ہم وہاں جاکر کھیلیں، میں نے پاکستان کی ہوم سیریز یو اے ای جیسے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی آفر کی ہے۔