چکوال (آئی این پی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان اور اس کے سیاسی منشور کا اعلان کروں گا‘موجود نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ‘عام آدمی کو انصافی کی فراہمی میری جماعت کا بنیادی منشور ہے۔ وہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ بار چکوال کے نوجوان وکیلوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفد کی قیادت شاہ جہان خالد میانی نے کی۔ اس موقع پر راجہ اشفاق احمد ایڈووکیٹ اور چوہدری علی رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملک شاہ جہان خالد نے سابق چیف جسٹس کو چکوال آنے کی دعوت دی۔ ایک گھنٹہ تک جاری اس ملاقات میں سابق چیف جسٹس نے ملکی حالات پر کھل کر اظہار کیا اور کہا کہ موجود نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور عام آدمی کو انصافی کی فاہمی میری جماعت کا بنیادی منشور ہے۔