جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

متاثرین کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا‘دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، نواز شریف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات/گمکوٹ (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں کڈنی ہسپتال کو فعال اور چکدرہ سے کالام تک موٹروے طرز پر اعلیٰ معیار کی شاہراہ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، زلزلہ متاثرین کو ادویات اور کمبل فراہم کر دیئے گئے ہیں،موثر امدادی سر گرمیوں پر فوج کے جوانوں، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو شاباش دیتا ہوں،فرانس میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے،سوات میں آپریشن ضرب عضب کے باعث امن بحال ہوا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، 2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ وہ ہفتہ کو سوات کی تحصیل بریکوٹ کے گاﺅں گمکوٹ میں زلزلہ متاثرین سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی موجود تھے، وزیراعظم نواز شریف نے زلزلے سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔ وزیراعظم نواز شریف کو امدادی کارروائیوں اور زلزلہ نقصانات پر ڈی سی او سوات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فوج، این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں نے امدادی سر گرمیوں میں بھرپور حصہ لیا، حکومت زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کر رہی ہے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے، صوبائی حکومت، پاک فوج اور پنجاب حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سڑکوں اور رابطہ پلوں کی بحالی میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا، زلزلے سے 11255 گھروں کو نقصان پہنچا، زلزلے میں 2873 مکان مکمل طور پر جبکہ 8382 مکان جزوی متاثر ہوئے،6058 جزوی اور مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کو مکمل طور پر امدادی رقم فراہم کر دی گئی ہے، 17نومبر تک دیگر تمام مالکان کو بھی امدادی رقم تقسیم کر دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے ملاقات کرنے کی خواہش تھی، زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے، اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ شدت کا زلزلہ ہونے کے باوجود جانی نقصان بہت کم ہوا، زلزلے کے اگلے ہی روز مختلف جگہوں پر جا کرمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی پیکج طے کیا،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 6لاکھ روپے فی کس، معذور ہونے والے افراد کو 2,2لاکھ، زخمیوں کو ایک ایک لاکھ، زلزلے میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کےلئے 2لاکھ روپے اور جزوی متاثرہ گھروں کےلئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے کے تین روز میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا،فوج، صوبائی و مقامی حکومت کے ایک ایک نمائندے پر مشتمل نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلئے کمیٹی قائم کی،امداد کی فراہمی کا جائزہ لینے کےلئے دیگر اضلاع میں بھی جاﺅں گا، متاثرین کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، زلزلہ متاثرین کو ادویات اور کمبل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے چکدرہ سے کالام تک شاہراہ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاہراہ موٹروے کے معیار کی تعمیر کی جائے گی،اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں گے، سوات میں کڈنی ہسپتال کو فعال کیا جائے۔ وزیراعظم نے فرانس میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے،سوات میں آپریشن ضرب عضب کے باعث امن بحال ہوا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔


Watch The Moment An Explosion Rocked A Soccer Match In Paris by Top News



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…