اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بھی ذیابیطس کامرض تیزی سے پھیل رہا ہے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی ذیابیطس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس وقت 71 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہیں، اگر قومی سطح پر اس کی روک تھام کے لیے مناسب اور عملی اقدام نہ اٹھائے گئے تومریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ ایک کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو کراچی پریس کلب میںماہرین ذیابیطس پرو فیسر زمان شیخ اور پروفیسر طاہر حسین سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پرموت کی چوتھی بڑی وجہ ذیابیطس ہے،ذیابیطس کا عالمی دن 14نومبر کل ( ہفتہ ) کو منایا جائے گا۔اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ ذیابیطیس کی وجہ سے دل خون کی نالیوں ،گردوں ،آنکھوں اعصاب اور دیگر اعضا کو متاثر کرسکتی ہے،ذیابیطیس سے متاثرہ انگلی یا پاو¿ں کو کاٹنا ایک تکلیف دہ پیچیدگی ہے۔انھوں نے کہا کہ ذیابیطیس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ روز مرہ زندگی میں متوازن غذا کا استعمال کریں اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں، تلی ہوئی چیزوں اور چکنائی سے پرہیز کیا جائے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جائے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…