لاہور(آئی اےن پی) دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار شجاع الدین اپنے ووٹ مزیدکم کروا بیٹھا ، دوبارہ گنتی پر آزاد امیدوار فیصل چوہدری کے ووٹوں میں اضافہ ، دوبارہ کامیاب قرار دے دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 31اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رنگ
کیا طاہرالقادری کے دوبارہ ایکٹیو ہونے کا ٹائم آگیا ہے؟
محل کی یونین کونسل 39سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شجاع الدین کو آزاد امیدوار چوہدری فیصل کے ہاتھوں 6 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جس پر (ن) لیگ کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔ گزشتہ روز سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے پینل نے دونوں فریقین کی موجودگی میں یونین کونسل 39کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں (ن) لیگ کے امیدوار شجاع الدین کے مزید 6ووٹ کم ہو گئے اور آزاد امیدوار کے ووٹوں میں 6ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ۔ اس طرح آزاد امیدوار فیصل چوہدری کو 12ووٹوں سے دوبارہ کامیاب قرار دیدیا گیا ۔