لندن(آئی این پی )ا نسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ نہ بچھایا جائے بلکہ سرخ جھنڈ لہرائے جائیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال زبردست احتجاج اور انہیں خوش آمدید نہ کرنے کے نعروں میں کیا گیا جب کہ عالمی میڈیا میں بھی ان پر سخت تنقید کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کے فنڈز بھی روکے جارہے ہیں اس لیے نریندر مودی کی ا?مد پر سرخ کارپٹ
میٹروکے بعد لاہور یوں کیلئے ایک اور خوشخبری
بچھانے کی بجائے ان کے خلاف سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ برطانیہ میں تنظیم کے سربراہ ایلن ہوگارتھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور ان پر ملک کے خلاف کام کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو سامنے رکھ کر برطانیہ آمد پر نریندر مودی کی آمد پر سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک 10 ہزار انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر رجسٹر کردی گئی ہیں تاکہ انہیں بیرونی فنڈنگ سے روکا جا سکے۔ ہوگراتھ نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود مودی سے اس پر بات کریں اور وہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنے دیا جائے۔