کراچی(آئی این پی)ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنے والے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح بین الاقوامی بلڈر بحریہ ٹاو¿ن کے ملک ریاض کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے لگے،اس بارے میں ذمہ دار زرائع نے آئی این پی کو بتایا ہے کہ اندرون سندھ کا دورہ مکمل کر کے جمعہ کو عمران خان عمر کوٹ ،ماتیلی سے ملک ریاض کے7 نشستوں والے ہیلی کاپٹر رجسٹریشن نمبرAP-MRH زریعے شام ساڑھے 5 بجے راچی ائیر پورٹ پر پہنچیں،ان کے ہمراہ ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی اور عون محمد بھی ہیلی کاپٹر کے زریعے کراچی آئے،بعد ازاں اے ایس ایف کی جانب پارٹی رہنماو¿ں کو وی آئی پی لاو¿نج میں داخلے کی اجازت نہ دئیے جانے کے سبب عمران خان نے نجی ائیر لائنز کے دفتر میں پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس کی صدارت کی،اس اجلاس میں ڈاکٹر عارف علوی،فیصل واوڈا ،فردوس شمیم نقوی ،علی زیدی ودیگر بھی موجود تھے،زرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں عمران خان نے دیگر امور پر گفتگو کی جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات سر فہرست تھے،زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں پر روز دیا کہ کراچی میں ہونے والے5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کی جائیں اور لوگوں سے رابطے بڑھائیں جائیں،زرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں اورپارٹی کو ان انتخابات میں بھرپور کامیابی ملنا چاہئیے۔