لندن(نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں، دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا، عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو زہردینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں جب کہ ان پرتشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اورعورتوں کے حقوق کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گی۔واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اورریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔