اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے ہائیڈل منافع میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے خالص ہائیڈل منافع (این ایچ پی) میں تقریباً 217 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جس کے ساتھ ہی نسبتاً کم قیمت کی پن بجلی کی قیمت فروخت میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔نیپرا کی جانب سے اس فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کو سالانہ خالص ہائیڈل منافع کی مد میں اب 6 ارب کے بجائے تقریباً 19 ارب روپے حاصل ہوں گے۔منافع میں اضافے کی منظوری وزارت پانی و بجلی اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان رواں سال کے آغاز میں ہونے والے معاہدے کے تحت، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی درخواست پر دو ماہ تک سماعت کے بعد دی گئی۔فیصلے کے تحت نیپرا کی جانب سے واپڈا کے فکسڈ الیکٹرک چارجز میں پہلے سال کے لیے 16 فیصد، جبکہ اس کے بعد کے لیے 34 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، یعنی ماہانہ کے حساب سے پہلے سال کے لیے بجلی کے فی کلو واٹ کے فکسڈ چارجز 633 روپے سے بڑھ کر 732 روپے ہوں گے جبکہ اگلے سالوں کے لیے یہ چارجز مزید بڑھ کر 849 روپے فی کلو واٹ ہوجائیں گے۔اس حساب سے پہلے سال کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 8.69 روپے سے بڑھ کر 10.1 روپے اور اس کے بعد کے لیے 11.66 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔چارجز بڑھنے سے حاصل ہونے والی رقم واپڈا کی ریونیو ضروریات میں شامل کی جائے گی جو اتھارٹی، صوبے کو خالص ہائیڈل منافع کی مد میں عارضی انتظام کے طور پر ادا کرے گی۔نیپرا کی جانب سے واپڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزارت پانی و بجلی کے درمیان منافع میں اضافے کے حوالے سے معاہدے کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں اٹھائے، تاکہ کونسل کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جاسکے۔واپڈا کی کی جانب سے صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے این ایچ پی میں اضافے کی بھی درخواست کی گئی تھی، تاہم نیپرا نے اس کی منظوری نہ دیتے ہوئے واپڈا اور متعلقہ حکومتوں کو مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…