جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

تعلقات کی بحالی سے قبل امریکا معافی مانگے،ایران

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے، سمجھوتے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے کھولنے کا موقع ملا ہے مگر تہران میں سفارت خانہ کھولنے سے قبل امریکا کو ایران سے معافی مانگنا ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اطالوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مستقبل میں دور رس اثرات سامنے آئیں گے۔ اگر جوہری معاہدے کو بہتر طریقے سے نافذ العمل کرنا ہے تو امریکا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بد اعتمادی کی فضا کو کم کرنا ہو گا۔ اگرامریکیوں نے معاہدے کا احترام نہ کیا تو ماضی کی طرح امریکی بائیکاٹ کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہے۔خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات 1979 کے ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد اس وقت ختم ہو گئے تھے جب ایرانی طلبا نے تہران میں امریکی سفارت خانے کا گھیراؤ کرنے کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک سفارتی عملے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔رواں سال جولائی میں چھ بڑی عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے بعد ایران نے جوہری سرگرمیاں محدود کرنے اور عالمی طاقتوں نے اس پرعاید پابندیوں میں نرمی کرنے سے اتفاق کیا تھا۔درایں اثنا امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران پر عاید پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لیے تہران پر عاید ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کر سکتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…