اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ریحام پر پیسے لینے کے الزامات شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں ۔ٹوئٹر پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان پر لگائے جانے والے پیسے لینے کے الزامات غلط اور شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں.ریحام خان تین بچوں کی ماں ہے، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔عمران خان نے کہاکہ کچھ لوگ بدنیتی پر مبنی الزامات لگا کر ریحام خان پر حملہ آور ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر زوال پذیر ہے جس پر شرم آتی ہے۔