کوئٹہ (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءڈاکٹر محمد شاہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج لورالائی میں آئی ایس ایف کے کنونشن میں ڈاکٹر محمد شاہ کدیزئی مہمان خصوصی تھے اسی دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ان کو فوری طورپر پہلے سول ہسپتال لورالائی پہنچایا گیا بعد میں تشویش ناک حالت کی وجہ سے انہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ میں داخل کردیا گیا ہے ۔سول ہسپتال کوئٹہ میں تحریک انصاف کے میڈیا ایڈ وائزر سردار روح اللہ خلجی اور دیگر قبائلی عمائدین نے ان کی عیادت کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔