دبئی(نیوزڈیسک) آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام رہنماوں کو آیس پی آر کی پریس ریلیز کے حوالے سے ردعمل دینے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام رہنماوں کو بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے اجلاس میں کیا جائے گا۔