جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مولانا عبد العزیز تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ٗ اسلام آباد انتظایہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ ملکی قانون کا احترام کریں ۔ مولانا عبد العزیز کو انسدادی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب مولانا عبد العزیز کے نام تحریری بیان میں کہا گیا کہ کمشنر اسلام آباد کے تحت زیر دفعہ II-EE ، انسداد دہشتگردی ایکٹ ،1997 کی رو سے فورتھ شیڈول میں درج کیا گیا تھا اور مولانا عبد العزیز کو دفعہ میں دی گئی شرائط پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا گیا جو اس ضمن میں مولانا عبد العزیز نے ایک تحریری ضمانت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو دی تھی جس میں اس امر کا اقرار کیا گیا تھا کہ میں ملک میں رائج قانون کا احترام کیا ہے اور ہمیشہ اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور کرتا رہوں گا اور میرا کسی کالعدم تنظیم سے نہ تعلق ہے اور نہ ہی رکن ہوں اور اپنی نقل و حرکت اور رہائش سے متعلق مقامی پولیس کو آگاہ کرتا رہوں گا۔ مگر مولانا عبد العزیز نے نا صرف تحریر ضمانت کی خلاف ورزی کی بلکہ شرائط دفعہ II-EE کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے اور جمعہ کو بغیراطلاع و اجازت مذہبی تنظیموں کے ساتھ ریلی نکالنے کی کوشش کی جس سے نقص امن کا شدید خدشہ پیدا ہوا۔ لہذا مولانا عبد العزیز کو بذریعہ نوٹس سختی سے ہد ایت کی جاتی ہے کہ مولانا عبد العزیز دفعہ II-EE انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت دی گئی ہدایت کی پاسداری کریں بصورت دیگر مولانا عبد العزیز کیخلاف زیردفعہ II-EE انسداد دہشگردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور مولانا عبد العزیز کو انسددی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے اندریں حالات مولانا عبد العزیز کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ مولانا عبد العزیز اپنی تحریری ضمانی کے مطابق دفعہ II-EE انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں دی گئی شرائط کی پابندی کریں
16



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…