کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ریونیوبورڈ میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں گئیں۔این ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کوبطورانٹرنی بھرتی کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائیں حکومت کے گزشتہ ادوار حکومت سے لے کر ابتک کی حکومت کومتعد دکرپشن ،بد عنوانی ،اور بے قاعدگیوں، بیڈ گورننس جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے اور اس طرح کے کاموں میں پیش پیش سندھ حکومت کا ایک اورکارنامہ سامنے آگیا ہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سندھ ریونیو بورڈ میں خلاف قانون بھرتیاں کی گئی ہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے امتحان میں فیل مگرمنظورنظرافراد کوسرکاری محکمے میں بطورانٹرنی رکھا گیاہے۔ایس آر بی میں بھرتی کیے گئے ان 20انٹرنیزکے ساتھ ایک سال کامعاہدہ کیا گیاہے۔جس کے تحت مقررہ معیار پورا ہونے کے بعد انہیں سندھ ریونیو بورڈ میں گریڈ17پربطوراسسٹنٹ کمشنربھرتی کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ افراد سندھ حکومت میں شامل مختلف اہم شخصیات کے قریبی عزیزواقارب ہیں۔جنہیں مستقل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔جبکہ این ٹی ایس کے امتحان پاس اورمیرٹ پراترنے والے افراد کونظراندازکردیاگیاہے