نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے 8 ماہ بعد ریاست ہریانہ میں گائے کے ذبح پر پابندی کے بل کو منظور کر دیا ہے، بل کے تحت گائے کو ذبح کرنے پر 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ریاست ہریانہ میں اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت گائے ذبح کرنے پر 10سال تک کی سزا ہو گی اور ملزم کو ایک لاکھ کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑےگا۔ یہ بل رواں سال مارچ میں ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو 8 ماہ بعد صدر کی منظوری مل گئی ہے۔ بل میں گائے کی گوشت کی فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور گائے کی گوشت فروخت کرنےوالے کو پانچ سال تک کی سزا اور 50 ہزار جرمانہ کیا جائےگا۔