جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا , پٹواریوں اور سیکڑوں جعلی متاثرین زلزلہ کی جانب سے معاوضوں کےلئے درخواستیں دینے کا انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں بعض پٹواریوں اور دیگر سیکڑوں جعلی متاثرین زلزلہ کی جانب سے معاوضوں کے لیے درخواستیں دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومت تحقیقات مکمل ہونے پر جعل سازوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 26 اکتوبر کے ہولناک زلزلے سے 232 افراد جاں بحق اور1534 افراد زخمی ہوئے ¾93 ہزار 891 مکانات اور سرکاری اسکولوں اور تھانوں سمیت 562 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم معاوضے کی ادائیگی شروع ہوئی تو تقریبا 17 سو مبینہ جعلی متاثرین نے بھی درخواستیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو تھما دیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلہ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے کےلئے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو 25 نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، مالی امداد کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے بھی جاری کر دیے گئے ¾معاوضوں کی ادائیگی کا عمل سست ہے ،مسئلہ دور دراز علاقے اور سروے ٹیموں کی کمی ہے ، 25 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت زلزلے اور اس سے قبل سیلاب کے متاثرین کی مالی امداد کےلئے عالمی ڈونرز کانفرنس بلانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جو رواں ماہ کے آواخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…