جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا جوہری پروگرام،امریکی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے آئندہ ہفتے دورہ امریکا کے دوران جوہری معاملات پر امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنرل راحیل شریف کے دورے کے دوران بھارت کے وزیر دفاع بھی امریکا میں موجود ہوں گے۔ایک اور ذرائع کے مطابق اگر امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے کا معاملہ اٹھایا گیا تو پاکستان کی طرف سے جواباً بھارت کی سرد مہری کا معاملہ اٹھایا جائےگا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان یہ معاملہ بار بار اٹھاتا رہا ہے کہ بھارت دونوں ممالک کی سرحد کے قریب فوجی چھاو ¿نیاں اور ایئر بیس قائم کر کے جارحیت بڑھا رہا ہے جس کے باعث پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے لگا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورے کے دوران امریکی حکام پاکستان پر جوہری پالیسیوں پر نظر ثانی کے حوالے سے زور دیں گے۔میڈیا رپورٹس میں نامعلوم امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کا خوف بے بنیاد ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت، ریاست راجستھان میں بھارتی فوج کے 21 دستے پاکستان کے خلاف فعال حکمت عملی تیار کرنے کےلئے مشقیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا جوہری معاملہ دوطرفہ نہیں . ہمارا جوہری پروگرام ہندوستان سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ترتیب دیا گیا اور صرف بھارت ہی اس حوالے سے ہمارے تحفظات دور کرسکتا ہے۔دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورے کے دوران افغانستان کے معاملات پر توجہ مبذول کی جائے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…