ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عدنان سمیع کے پاکستان آنے پر پابندی لگائی جائے،غلام عباس

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)کلاسیکل گائیک غلام عباس خان کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کے پاکستان آنے پر پابندی لگائی جائے۔غلام عباس خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے جس کے باعث پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ امریکا سمیت پورے یورپ گھوم چکا ،مگر کوئی بھی ملک پاکستان جیسا نہیں ہے۔ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر اور ناز ہے جہاں تک عدنان سمیع خان کی بات ہے،ایسے احسان فراموش شخص کا پاکستان میں آنے پر بھی تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مجھے بھی شہریت کی آفر کی تھی مگر انکار کردیا تھا۔انھوں نے کہا کہ عدنان سمیع خان بھارتی شہریت کے حصول پر جس طرح خوش دکھائی دے رہے ہیں، بہت جلد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا مگر اس وقت ان کے ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا دورہ دو ماہ کو ہوگا جس میں کچھ گانے اور غزلیں بھی ریکارڈ کروں گا
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…