جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ریحام بیمار، دو بچوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم، باہر نکلنا چھوڑدیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)عمران کی سابق اہلیہ ریحام شدید دباؤ اور پریشانی اور الزامات کی بوچھاڑ کے سبب بیمار پڑ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بدھ کا سارا دن ہوٹل کے کمرے میں گزارا جہاں وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور تینوں کے پاس ایک ہی کمرہ ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنا فلیٹ کب لیں گی تو انہوں نے کہا کہ ذرا ہوش آئے ابھی تو میں ٹی وی اور اخبارات کے رپورٹروں سے تنگ ہوں اور باہر نہیں نکلتی کیونکہ میرا پیچھا کیا جا رہا ہے اور شہزادی ڈیانا کے افسوسناک انجام کے سبب مجھے مسلسل پیچھا کرنے والے رپورٹروں اور اخبار نویسوں سے ڈر لگتا ہے حالانکہ میرا اپنا تعلق میڈیا سے رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے آئی ہوں کھانے پینے کی چیزیں لانے کےلئے بھی ہوٹل سے نہیں نکلی اور میں نے اپنے پڑوس جو انڈونیشیا کی رہنے والی فیملی ہے کے ذریعے انتہائی ضرورت کی کچھ چیزیں منگوائی ہیں انہوں نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ مجھے کروڑوں پاؤنڈز ملے ہوتے تو لندن میں اچھے سے اچھا گھر کرائے پر مل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے زندہ رہنا ہے اور اپنے بچوں کی پرورش بھی کرنی ہے لہٰذا جلد ہی میڈیا کے کسی ادارے میں ملازمت کرنا پڑے گی میں دکھی ہوں لیکن کم ظرف نہیں ہوں کہ ذاتی تجربے کو بیچ کر دولت کماؤں۔

مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…