اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین سے بڑا لیکن زمین طرز کا ایلین کا ایک مسکن دریافت کیا گیا ہے جو اگرچہ زمین کے لاکھوں میل دور ہے لیکن اسی کی طرح کا آب و ہوا اور ماحول رکھتا ہے۔سائنس دانوں نے اس سیارے کو ”جی جے 1132 بی“ کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے 16 گنا بڑا ہے، اسے زمین سے 10 انچ والی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہبل ٹیلی اسکوپ سے اس سیارے کے ماحول پر آکسیجن، چلنے والی ہوا کی رفتار اور رنگوں کو سامنے لایا جا چکا ہے اورخیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ ایلین کا مسکن ہے۔ ماہرین فلکیات اور یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر ڈریک ڈیمنگ کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے باہر دریافت کیا جانا والا یہ انتہائی اہم سیارہ ہے اور اس کا موازنہ وینس سے کیا جا سکتا ہے جب کہ یہ سیارہ زمین سے 39 شمسی سال کی دوری پر واقع ہے۔ یہ سیارہ اپنے سرخ مدار کے گرد چکر کاٹتا ہے جب کہ اس کا درجہ حرارت 260 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے اسی لیے کچھ سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ یہاں کسی مخلوق یا زندگی کے کم ہی امکانا ت ہیں۔
کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ہونے والا ایسا سیارہ ہے جو زمین کے قریب ترین ہے اس لیے اسے زمین 2 کا نام دیا جا رہا ہےاور یہاں انہیں ایلین کی موجودگی کا امکان ہے۔
سائنسدانوں کا ایلین کی متوقع سرزمین دریافت کرنے کا دعویٰ
13
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں