راوالپنڈی(نیوز ڈیسک)بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذر بائیجان جانے کی کوشش میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق رکھنے والے 2 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے741 کے ذریعے آذربائیجان جانے والے دو افغان باشندوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی”را” سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا جن کی شناخت عطائ اللہ مطاہراورزکریا کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتارکیے جانے والے افغان باشندوں کی عمریں 25 اور27 سال ہے جب کہ دونوں مسافروں کے کاغذات مشکوک تھے جس کے پیش نظر دونوں کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
بے نظیر ائیر پورٹ پر”را” سے تعلق کے شبے میں 2 افغان باشندے گرفتار
13
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں