جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی حکومت مجھے وطن بھیجنے کیلیے مشکلات دور کرے، رمضان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) غلطی سے سرحدپار کرکے بھارت کے شہربھوپال پہنچ جانے والے 15 سالہ پاکستانی لڑکے محمد رمضان نے کہاہے کہ اگر میری والدہ کوبھارت آنے میں مشکلات کاسامناہے تومیرے دادا اور دادی کوبھارت بھیج دیا جائے تاکہ وہ یہاں سے میری رہائی کے حوالے سے اقدامات کرسکیں۔اس ٹیلی فونک گفتگو کااہتمام ہریانہ بار ایسوسی ایشن کے ممبراور کراچی کی عدالت میں بھارتی لڑکی گیتاحوالگی کیس لڑنے والے بھارتی قانون دان اور انسانی حقوق کے رہنمامومن ملک نے کرایاتھا۔محمدرمضان نے کہاکہ جس طرح گیتاکو بھارت کے حوالے کرنے کیلیے پاکستانی حکومت نے کھلے دل کامظاہرہ کیااورمحفوظ راستہ ترجیحی بنیادوں پردیا اسی طرح بھارتی حکومت مجھے بھی پاکستان واپس بھیجنے کے لیے درپیش مشکلات کو دور کرے۔واضح رہے کہ محمدرمضان کے والد رمضان کو10سال کی عمر میں پاکستان سے بنگلہ دیش لے گئے تھے۔جہاں انھوں نے دوسری شادی کرلی تھی۔سوتیلی ماں کی جانب سے رمضان کوتشددکانشانہ بنائے جانے کے بعد اس نے پاکستان واپس لوٹ جانے کی امیدمیں2011میں اکیلے سرحدپارکرنے کی ٹھانی اور غلطی سے وہ بنگلہ دیش سے بھارتی حدودمیں داخل ہوگیااوربھارتی شہر بھوپال جاپہنچا جہاں سے 22 ستمبر 2013 کو بھارتی گورنمنٹ ریلوے پولیس نے بھوپال کے شیلٹرہوم میں منتقل کردیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…