پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں ہندوطالبان کی حکمرانی ہے،برطانوی اخبار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ یاترا ان کے لئے کانٹوں کی سیج ثابت ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار گارجین نے ان کی پالیسوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندوطالبان کی حکمرانی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کادورہ برطانیہ ان کے لئے آسان ثابت نہیں ہورہا،ایک جانب برطانیہ کے ساتھ بڑے معاہدے ہورہے ہیں ،تو دوسری جانب برطانوی میڈیا پر مودی کی شخصیت موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔برطانوی اخبار گارجین میں شائع مضمون میں ان کی پالیسوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ہندوطالبان سے تشبیہ دی ہیاور کہا ہے کہ مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کا امیج بہتر بنانے کے لئے چین کینعرے یعنی’ سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت‘،چرایا اور نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہر کے سامنے انسانی حقوق پامال ہو گئے۔اخبار نے نریندر مودی کی شخصیت پر تبصرہ بھی کیا کہ وہ ایسے شخص نہیں ہیں جو اپنے اوپر ہونے والی تنقید کوتحمل سے سنیں ،ان کے دور حکومت میں 9 ہزار غیر سرکاری تنظیموں کو غیرملکی دشمن کہہ کر ان کی رجسٹریشن ختم کر دی گئی، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر بغاوت کے الزامات لگا کردھمکایا گیا۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ مودی کی پالیسیوں کے خلاف برطانیہ میں رہنے والے خاموش نہیں رہ سکتے،انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ا?واز اٹھانا ان کی ذمیداری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…