اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ماہرین نے ڈائلیسس کرانے والے مریضوں کے لیے جدید مشینی گردہ تیار کرلیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گردوں کے وہ مریض جو ہر ہفتے تکلیف دہ ڈائلیسس سے گزرتے ہیں ان کے لیے ماہرین نے ایک مصنوعی گردہ تیار کرلیا ہے جو چلتے پھرتے ان کا خون صاف کرکے مریضوں کی بہتر حالت میں رکھتا ہے۔ماہرین کی جانب سے اسے ویئرایبل ا?رٹیفیشل کڈنی (wak) کا نام دیا گیا ہے جو روایتی ڈائلیسس عمل کی جگہ لے سکے گا اورمریضوں کو ہفتے میں 3 مرتبہ ڈائلیسس کرانا ہوتا ہے جس میں بہت وقت صرف ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے وکٹر گورا اور ان کی ٹیم نے یہ جدید آلہ تیار کیا ہے جسے پہن کر مریض کہیں بھی جاسکتا ہے، اس آلے کا وزن ساڑھے 4 کلوگرام ہے لیکن مزید تبدیلیوں کے بعد اسے 2 کلوگرام تک محدود کرنا ممکن ہے۔ماہرین نے آلے کو ایک کانفرنس میں پیش کیا اور گردے فیل ہوجانے والے 7 مریضوں کو اسے 24 گھنٹے تک پہنایا گیا جس کے بعد مریضوں نے آئس کریم اور پنیرکیک بھی کھایا جو عام حالات میں جسم میں مضر اجزا بن جاتے ہیں اور صحت کو خراب کرتے ہیں۔ یہ مصنوعی گردہ جسم کی ایک بڑی شریان سے جڑتا ہے اور خون میں سے پانی، نمک اور معدنیات وغیرہ الگ کرتا رہتا ہے اس میں لگے فلٹرکو ہفتے میں ایک بار تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یکہ پورا نظام صرف 9 وولٹ کی بیٹری سے چلتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…