جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کا دورہ امریکا، جوہری معاملے پر بات نہیں ہوگی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے آئندہ ہفتے دورہ امریکا کے دوران جوہری معاملات پر امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ذرائع نے پاکستان اور امریکی دفاعی حکام کے درمیان باقاعدگی سے مشاورت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل راحیل شریف کے دورے کے دوران ہندوستان کے وزیر دفاع بھی امریکا میں موجود ہوں گے۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے کا معاملہ اٹھایا گیا تو پاکستان کی طرف سے جواباً ہندوستان کی سرد مہری کا معاملہ اٹھایا جائے گا، جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان یہ معاملہ بار بار اٹھاتا رہا ہے کہ ہندوستان دونوں ممالک کی سرحد کے قریب فوجی چھاو¿نیاں اور ایئر بیس قائم کر کے جارحیت بڑھا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورے کے دوران امریکی حکام پاکستان پر جوہری پالیسیوں پر نظر ثانی کے حوالے سے زور دیں گے۔میڈیا رپورٹس میں نامعلوم امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہندوستانی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کا خوف بے بنیاد ہے۔تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت، ریاست راجستھان میں ہندوستانی فوج کے 21 دستے پاکستان کے خلاف فعال حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مشقیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا جوہری معاملہ دوطرفہ نہیں ہے، ہمارا جوہری پروگرام ہندوستان سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے اور صرف ہندوستان ہی اس حوالے سے ہمارے تحفظات دور کرسکتا ہے۔دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورے کے دوران افغانستان کے معاملات پر توجہ مبذول کی جائے گی۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…