منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ماں باپ کے زیادہ قریب بچے مستقبل میں ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) والدین اپنے تمام بچوں سے یکساں پیار کرتے ہیں لیکن کوئی ایک ایسا بچہ بھی ہوتا ہے جو دیگر بہن بھائیوں کے مقابلے میں ماں باپ کے زیادہ قریب ہوتا ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق ایسے بچوں میں مستقبل میں ڈپریشن کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں والدین کی خصوصی توجہ کامرکز بننے والے بچوں کو اپنے بہن بھائیوں کی جانب سے رقابت کے جذبات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ان کے اپنے بہن بھائیوں سے تعلقات میں گرم جوشی میں بھی کمی پائی جاتی ہے۔ امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر جل سوٹر کہنا ہے کہ ایسے افراد جو جذباتی طور پر اپنی ماں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں انہیں اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔
یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مستقبل میں ایسے بچوں میں ڈپریشن کی علامات زیادہ دیکھی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال کی وجہ سے خصوصی توجہ کے حامل بچوں کو مشکل میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ٹینشن میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے دوران بچوں سمیت 49 سال کی عمر تک کے 725 افراد کا جائزہ لیا گیا جس میں ان کے اور والدین کے درمیان جذباتی وابستگی، گھریلو تنازعات، فخر اور محرومی کے احساسات پر غور کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ نوجوان جو یہ احساس رکھتے ہیں کہ پرورش کے دوران ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور وہ افراد جو زیادہ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں ان میں ذہنی تناو¿ کی اور زیادہ علامات پائی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنے والدین کی خصوصی توجہ حاصل کرنے والے بچے بڑے ہوکر اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں کم حلقہ احباب رکھتے ہیں اور ان کا سماجی حلقہ محدود ہوتا ہے۔ ماہر سماجیات ارابیلا رسل کے مطابق یہ مسائل ازدواجی زندگی پر بھی اثر انداز ہو کرمنفی اثرات ڈالتے ہیں۔ تحقیق کے دوران چند والدین نے ہی بہ مشکل اعتراف کیا کہ ان کے بچوں میں سے کوئی بیٹا یا بیٹی ان کی پسندیدہ اولاد ہے تاہم تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ متعدد والدین کی جانب سے ایسا رویہ اپنایا جاتا ہے۔ تحقیق میں ایک اور بات بھی سامنے آئی کہ والدین اس بچے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جن کی شکل ان سے زیادہ ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…