بیروت (نیوز ڈیسک) لبنان میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں ۔ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دوخودکش بمباروں نے حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا یا تھا جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا یا جس کے نتیجہ میں بھگ دڑ مچ اسی دوران دوسرے بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا ، جس وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ دھماکوں کو نشانہ بننے والا علاقہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیاجاتاہے اور ماضی میں بھی بم حملوں اور دھماکوں کو نشانہ بنتا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق حملے جس مقام پر ہوئے ہیں وہ حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسپتال کے نزدیک واقع ہے ۔ لبنان کے وزیر داخلہ تھا دالمشنوق نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنہوں نے اپنے جسم پر بارودی مواد باندھ رکھاتھا۔ وزیر داخلہ کے مطابق ایک خودکش بمبار نے علاقے میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر جب کہ دوسرے نے ایک نزدیکی بیکری کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملہ آوروں کا تیسرا ساتھی پہلے دھماکے میں مارا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
لبنان میں دھماکے ، 40 افراد ہلاک
13
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں