لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشا ءکو نیب انکوائری میں پیشی سے استثنی کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی ۔ مقامی شہری کی جانب سے کیس میںفریق بننے کی درخواست پر وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ نیب میاں منشاءسے جن معاملات میں تحقیقات کررہا ہے ان معاملات صرف دو رکنی بنچ ہی حکم دینے کا مجاز ہے،عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کو نیب سے متعلقہ معاملات میں اختیار سماعت نہیں ہے۔ قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت نیب کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔میاں منشاءکو نیب میں جاری انکوائری میں پیشی سے استثنی کا فیصلہ عدالتی اختیار سماعت نہ ہونے کی بناءپر واپس لیا جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کو دس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔