لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے دو اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے پی پی 16 سے نو منتخب رکن (ن) لیگ کے جہانگیر خانزادہ اور پی پی 147سے پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی سے حلف لیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اور ایو ان کی طرف سے دونوں اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی ، شعیب صدیقی کی طرف سے دھاندلی کا ذکر کرنے پر حکومتی بنچوں سے جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے جاتے رہے ۔ جہانگیر خانزادہ نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عوام اور پاکستان کی خدمت کے لئے اتنا بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کابھی مشکور ہوں جنہوںنے میرے شہید والد کی خدمات کے اعتراف میں میرے مد مقابل اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی اختلافات ایک طرف قوم کی سلامتی کے لئے ہم سب ایک ہیں ۔ میں اپنے حلقے کی عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور شہدائے شادی خیل کے خون کے ساتھ وفا کی ۔ میرے والد نے 25سال یونیفارم میں ملک وقوم کی خدمت کی اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ۔ انہوں نے نئی نسل کوپیغام دیا کہ اگر قربان ہونا ہے تو اپنے ملک اور قوم پر قربان ہوا جائے ۔ میری پنجاب سے حکومت سے اپیل ہو گی کہ ان کے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو سپنے ادھورے رہ گئے ہیں انہیں پورا کیا جائے ۔ شعیب صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی سے عمران خان کے اس وژن کو تقویت ملتی ہے جسکے تحت پی ٹی آئی نے 126روز تک دھرنا دیا اور یہ ثابت ہوا کہ عام انتخابات میں نتائج پر شب خون مارا گیا اور پھر ہمیں عدالت سے انصاف ملا ۔ اس دوران حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے اراکین جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگاتے رہے اور اسپیکر انہیں اس سے روکتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے ان اراکین اسمبلی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور ان کا موقف تھاکہ حکمرانوں کے گردنوںں سے سریا باہر نکلے تاکہ انکی بھی عزت بحال ہو ۔ بعدا زاںرانا ثنا اللہ خان نے بھی دونوں اراکین کو حکومت کی طرف سے مبارکباد دی ۔
عمران خان کے دھرنے کی کامیابی،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی



















































