پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور (ن)لیگ پیپلزپارٹی کیخلاف متحد ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن)لیگ پیپلزپارٹی کیخلاف متحد ہیں ،بلدیاتی الیکشن میں ان کے پوسٹرز اور بینرز ایک ہی ہوتے ہیں، نواز شریف وعدے پورے نہیں کرتے ،وہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں ،بھارت میں انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاکستان میں ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور حقوق حاصل ہیں ، پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور اقلیتوں کی سب سے بڑی حمایتی جماعت ہے ،پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے پہلے بھی جنگ لڑی اور آج بھی لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے دیوالی کا کیک بھی کاٹا ، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی سندھ کے دیگر رہنما بھی تھے ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ تھر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور پیپلزپارٹی تھر کے لوگوں کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدوروں ، طلباء ، محنت کشوں اور اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور آج بھی لڑ رہی ہے ، ہم ہندوؤں کو دیوالی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، محنت کشوں اور غریبوں کی بات کی ہے اس وجہ سے پیپلزپارٹی کیخلاف ہر دور میں منفی پروپیگنڈے کیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف دیوالی منانے کے لئے یہاں آتے ہیں پہلے وہ بتائیں کہ انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے کیوں پورے نہیں کیے؟انہوں نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں میاں صاحب آپ کے وعدے کہاں ہیں؟ وہ وعدے پورے نہیں کرتے وہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہمیں آمریت کے خلاف متحد ہونے کی آج بھی سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں محفوظ نہیں ہیں اور وہاں جان بوجھ کر انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے مگر پاکستان میں اقلیتوں کو بھرپور تحفظ حاصل ہے اور یہاں اقلیتیں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…