اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے،وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتاہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہے، فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کے کیسز پرکوئی کارروائی نہیں کی۔فوج کابیان کراچی میںہونے والی 240ارب کی کرپشن سے متعلق ہے جس پر سندھ حکومت نے کرپشن سے متعلق الزام پرکوئی کارروائی نہیں کی۔عبد القادر بلوچ نے کہا مزید انکشافات کئے تو نیاتنازع کھڑا ہوجائےگا،تاہم فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتاہے ۔