لاہور(نیوزڈیسک)عالمی اجتماع کادوسرے سے تیسرامرحلہ رائے ونڈمیں شروع ہوگیا۔دس ہزارسے زائد غیرملکی اجتماع گاہ میں پہنچ گئے ۔سندرروڈپرمنعقدہ عالمی تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ گزشتہ روزنمازعصر اورمغرب کے بعد مولانانذرالرحمن اورمولانااحمدلاٹ کے بیان سے شروع ہوگیا۔جمعہ کے روزنمازفجرکے بعد حاجی عبدالوہاب اورنمازجمعہ کے بعد مولانامحمداسماعیل ،نمازعصر کے بعد مولانایعقوب ،نمازمغرب کے بعد مولاناسعد کابیان ہوگا۔ہفتہ کے روزنمازفجرکے بعد حاجی عبدالوہاب ،،ظہرکے بعد کے بعد مولاناطارق جمیل ،عصرکے بعد مولاناظہورالحسن ،مغرب کے بعد مولانااحمدبہاولپوری خطاب فرمائیں گے جبکہ آخری دن اتوارکوصبح ساڑھے سات بجے مولاناخورشیداوراجتماعی دعا حاجی عبدالوہاب آٹھ بجے کرائیں گے ۔دیگرتیاریاں اورمعمولات حسب سابق ہیں فی الحال کسی اہم حکومتی سیاسی شخصیت کی آمد کی اطلاع نہیں ۔رائے ونڈاجتماع کوچارحصوں میں تقسیم کردیاگیاہے ۔امسال اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد دوسال بعد رائے ونڈآئینگے ۔