پشاور (نیوزڈیسک)پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور عمران خان کو دوبارہ نوٹسسز جاری کردیئے۔بورڈ آف گورنرز کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس یونس تھمیم پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کی۔ سماعت میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو ا ن کے بیانات پر عدالت میں طلب کیا تھادوران سماعت چیف جسٹس نے رائے دی کہ اس کیس میں کئی آئینی اور قانونی نکات درپیش ہیں،لہذا اس کے لیئے فل بینچ تشکیل دیا جائے فاضل بینچ نے کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور انکی صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔