پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کیس واپس لے لیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کیس واپس لے لیا . متحدہ کے رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے کیس واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوا یم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے . عمران خان کوسیتا وائٹ کے معاملے اور 126 روزکے دھرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔گزشتہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ حساس اور قانونی نوعیت کا ہے .الیکشن کمیشن سیتاوائٹ سے متعلق درخواست پرفیصلہ دے چکا ہے۔ ہونے والی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے وکیل اے ایس قادری پیش ہوئے اور کیس واپس لینے کی درخواست کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے معاملہ نمٹا دیا۔دریں اثنا تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے 21 منحرف کونسلرز کے خلاف پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کے کیس میں اعتزاز احسن تحریک انصاف کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئے .پی ٹی آئی کے وکیل اعتزاز احسن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے ان 21 کونسلرز نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر انہیں نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے تحریری بیان اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…