منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

براہمداغ بگٹی کی بات چیت پر رضامندی کا خیر مقدم، حکومت اور ریاست پاکستان نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، سرفراز بگٹی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ناراض قوم پرست بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی طرف سے بات چیت پر رضامندی کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم پاکستان نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں امن کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا کام سونپا ہے اور انہیں مذاکرات کا پورا اختیار حاصل ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کودیے گئے ایک انٹرویو میں براہمداغ بگٹی نے کہا تھا کہ بلوچستان میں امن کے لیے مذاکرات پر ا ن کی رائے جاننے کے لیے بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبد المالک بلوچ اور وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے جنیوا میں ا ±ن سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے پر وہ بات کرنے کو تیار ہیں لیکن براہمداغ بگٹی کے بقول بلوچ رہنماو ں سے مذاکرات کے لیے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں امن کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا کام سونپا ہے اور انہیں مذاکرات کا پورا اختیار حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں سمیت کوئی بھی مذاکرات کا حصہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ براہمداغ کا آج نقطہ نظر تبدیل ہوا ہے اور یہ بہت مثبت بات ہے کہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ اب بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔اس سے قبل شدت پسند بلوچ رہنماو ں نے بلوچستان سے فوجی آپریشن ختم ہونے تک مذاکرات سے انکار کیا تھا۔ براہمداغ بگٹی نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں جو 2006ئ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔نواب اکبر بگٹی کی موت کے بعد براہمداغ بگٹی اور بعض دیگر بلوچ رہنماو ں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر شدت پسندانہ کارروائی شروع کی گئیں تھیں جن میں سرکاری تنصیبات اور صوبے کے غیر بلوچ رہائشیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بلوچ شدت پسندوں کا مو ¿قف ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ریاست سے برسرپیکار ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے باہمی اعتماد سازی کے کئی اقدامات کیے گئے ہیں اور آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے ہی بات چیت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…