لاہور(نیوزڈیسک)ہائیکورٹ نے یومِ اقبال کی چھٹی منسوخ کئے جانے کے اقدام پر وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔وفاقی اورصو بائی حکومتوں کی جانب سے شاعرِمشرق علامہ محمداقبالؒ کے یوم پیدائش پرچھٹی کی منسوخی کے اقدام کو فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ درخواست گزار کاموقف ہے کہ علامہ اقبال قومی شاعرہیں،ان کے یومِ پیدائش پرچھٹی منسوخ کرنا غیر آئینی اورنئی نسل کوقومی ہیرو سےدورکرنے کے مترادف ہے۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی اور پنجاب حکومتوں سے 3ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔