پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یورپ میں جہادی عناصر کا نیٹ ورک تیزی سے بڑھنے لگا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(نیوزڈیسک)یورپ میں جہادی عناصر کا نیٹ ورک تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور اسپین میں100 سے زائد افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ داعش میں شمولیت کی خاطر ملک چھوڑ چکے ہیں اور داعش کی جانب سے عراق اور شام میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ ا سپین واپس آکر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔رواں ہفتے کے دوران پولیس نے تین مراکشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق داعش کے ساتھ ہے اور یہ اسپین میں دہشت گردانہ اقدام کرنا چاہتے تھے۔علاوہ ازیں پولیس نے بارسلونا کے نواحی علاقے کورنیا دے یبریگاٹ سے بھی ایک شخص کو گرفتار کیاہے جس کا تعلق کاتالونیہ میں موجود ایک دہشت گرد گروپ سے ہے۔چند ہفتے پہلے پولیس نے ایک 22سالہ لڑکی کو گرفتار کیا تھا جو ماضی میں ایک کیتھولک تھی مگر بعدازاں وہ جہادی خیالات کی حامل بن گئی۔اس لڑکی کو بھی میڈرڈ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھی داعش میں شمولیت کیلئے شام جانا چاہتی تھی۔

مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…