ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے شہر سوچی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے۔اولمپک سٹی سوچی میں ، شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سڑکیں ، شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ، سیلابی پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ خراب موسم اور بارش کے باعث روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی کھیلوں کے سربراہوں سے مبینہ ڈوپنگ کے معاملہ پر ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔